Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

باڈی اسپرے کی وجہ سے بچوں کی اسکول بس خالی کروانا پڑ گئی

شائع 15 دسمبر 2019 03:22am

نیویارک: امریکا میں باڈی اسپرے کی خوشبو کی وجہ سے طلباء سے بھری اسکول بس خالی کروانی پڑ گئی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے مناٹی کاﺅنٹی میں پیش آیا، جہاں بفیلو کریک مڈل اسکول کی بس میں 30 طالب علم سوار تھے اور اسکول جا رہے تھے۔

کچھ فاصلے پر جا کر ہی ڈرائیور کو بس روکنی پڑ گئی کیونکہ باڈی اسپرے کی خوشبو اتنی تیز تھی کہ بچے بے ہوش ہونا شروع ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈائیور نے فوری طور پر ایمبولینسز طلب کیں اور متاثرہ طالب علموں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 15 طالب علم اس خوشبو سے متاثر ہوئے اور ان کا ہسپتال میں علاج کیا گیا۔

تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اتنی بڑی مقدار میں باڈی اسپرے کس طالب علم نے لگا رکھا تھا۔ ایک یہ افواہ بھی پھیلی ہوئی ہے کہ باڈی اسپرے بس کے اندر کیا گیا تھا جس کی وجہ سے اتنی زیادہ خوشبو تھی۔

تاہم مقامی حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جن کے مکمل ہونے پر ہی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔