Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

عاقب جاوید کا وزیراعظم پر پی سی بی میں سیاسی مداخلت کا الزام

اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2019 06:31pm

لاہور: قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے وزیراعظم عمران خان پر پاکستان کرکٹ بورڈ میں سیاسی مداخلت کا الزام لگا دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے اداروں میں سیاسی مداخلت کے خلاف تھے لیکن جب سے وزیراعظم بنے ہیں پی سی بی میں کچھ نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا نیا ڈھانچہ لانے سے 2 ہزار کرکٹرز بے روزگار ہوگئے ہیں۔