پاکستان جانے کیلئے کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالیں گے، نظم الحسن
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان کیلئے حکومت سے کلیئرنس ملنے کی امید ہے تاہم بورڈ کے صدر نظم الحسن کہتے ہیں کہ اجازت مل بھی گئی تو کھلاڑیوں پر وہاں جانے کیلئے دباؤ نہیں ڈالا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری دو ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے ہم سیکیورٹی انتظامت سے مطمئن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملے گا پی سی بی کو آگاہ کردیں گے۔
صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ کھلاڑی راضی ہوئے تو ٹیم میں کوئی تبدیلیاں نہیں کریں گے، تمام اہم کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.