Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سیاحتی اعتبار سے پاکستان نمبر ون ملک قرار

شائع 14 دسمبر 2019 04:30pm

امریکی جریدے 'کونڈی ناسٹ' نے سیاحتی اعتبار سے پاکستان کو دنیا کا سب سے بہترین ملک قرار دے دیا۔

سیاحت اور لائف اسٹائل کے مقبول ترین میگزین 'کونڈی ناسٹ' نے پاکستان کی خوبصورتی اور سیاحتی مقامات کے نظاروں سے متاثر ہوکر اسے سیاحتی اعتبار سے دنیا کا نمبر ون ملک قرار دے دیا۔

اس جریدے نے 2020 میں چھٹیاں گزارنے کیلئے 20 بہترین ممالک کی فہرست تجویز کی ہے۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر پاکستان ہے۔

دوسرے نمبر پر پلے ماؤتھ (برطانیہ) ہے۔

تیسرے نمبر پر کرغزستان ہے۔

چوتھے نمبر پر آرمینیا ہے۔

پانچویں نمبر پر سلواڈور (برازیل) ہے۔

چھٹے نمبر پر آسٹریلیا ہے۔

ساتویں نمبر پر گیلوے (آئرلینڈ) ہے۔

آٹھویں نمبر پر سیارگاؤ (فلپائن) ہے۔

نویں نمبر پر پیرس (فرانس) ہے۔

دسویں نمبر پر سسلی ہے۔

گیارہوں نمبر پر ڈاکار (سینیگال) ہے۔

بارہویں نمبر پر پورٹ لینڈ ہے۔

تیرہویں نمبر پر لبنان ہے۔

چودھویں نمبر کنگڈاؤ (چین) ہے۔

پندرہویں نمبر پر ڈنمارک ہے۔

سولہویں نمبر پر دی برٹش ورجن آئرلینڈ ہے۔

سترہویں نمبر پر رباط (مراکش) ہے۔

اٹھارہویں نمبر پر پاناما ہے۔

انیسویں نمبر پر کروشیا ہے۔

اور بیسویں نمبر پر جاپان ہے۔

واضح رہے کہ اس امریکی جریدے کو 25 نیشنل ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔