Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

لودھراں: موٹر وے پولیس کو نوجوان کی دھمکیاں، لاک اپ کردیا گیا

اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2019 05:50pm

لودھراں میں موٹروے پولیس نے اووراسپیڈنگ پرنوجوان کو روکا توحمزہ نامی شخص نے اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور خود کو وزیراعظم ،وزیراعلیٰ اور اعلی حکام کا دوست ظاہر کرنے لگا،ملزم کی گاڑی سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔

ملتان موٹروے روڈ پرکارروائی کےدوران ایک عجیب واقعہ رونما ہوا۔حمزہ نامی شخص نے تو پولیس کو چونکادیا۔

گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی  تو کہنےلگا وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب میرے دوست ہیں،صرف یہ نہیں بلکہ اپنے آپ کوآرمی کاکیپٹن بھی ظاہرکرنےلگا۔اور اہلکاروں کومعطل کروانے کی دھمکیاں دیتارہا۔

حمزہ غفورکا کہنا تھاکہ میجرجنرل آصف غفور میرےماموں ہیںاہلکاروں نے ملزم کو گرفتارکرکے دو الگ الگ مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔