Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امارات آمد

شائع 14 دسمبر 2019 02:56pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ۔ ابوظہبی کے ولی عہد سے ملاقات میں دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو اے ای مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد زائد سے ملاقات کی ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔