Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق صدر آصف علی زرداری کی بیرون ملک منتقلی کا فیصلہ نہیں ہوا، سعید غنی

شائع 14 دسمبر 2019 02:50pm

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کہتے ہیں، آصف علی زرداری کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ نہیں ہوا، وہ جلد صحت ہوجائیں گے اور سیاست میں حصہ لیں گے،رپورٹ کر رہے ہیں ۔

 میگا منی لارنڈرنگ اور پارک لین کیس میں طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا ہونے والے  سابق صدر آصف علی زرداری  نے گزشتہ شب کراچی  پہنچنے کے بعد اپنی ہمشیرہ سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کیں، اور  بلاول ہاؤس میں آرام کیا۔

 سخت سیکیورٹی میں آصف علی زداری کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

 وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کہتے ہیں ، آصف علی زرداری کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ نہیں ہوا، وہ جلد صحت ہوجائیں گے اور سیاست میں حصہ لیں گے۔

 پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے قریبی دوست کے اسپتال کے وی آئی پی کمرے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئیے گئے ہیں۔

ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ کےا رکان آصف علی زرداری کا طبی معائنہ کریں حتمی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد علاج شروع کیا جائے گا ۔