آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ، قانونی سقم موجود ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے سپریم کورٹ کے فیصلے میں قانونی سقم موجود ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے میں قانونی سقم موجود ہے، وفاقی کابینہ کو تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، جس کے بعد اس پر نظرثانی کی درخواست دائر کی جا سکتی ہے.
اپنے انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےمیں قانونی سقم موجود ہے، قانونی طورپر اس سقم کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
فوادچوہدری نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کےتفصیلی فیصلےکاانتظارہے، تفصیلی فیصلہ آنےکےبعدنظرثانی درخواست دائرہوسکتی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پارلیمان کوقانون سازی کی ہدایات نہیں دے سکتی۔
Comments are closed on this story.