Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ، قانونی سقم موجود ہے، فواد چوہدری

شائع 14 دسمبر 2019 02:13pm

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے سپریم کورٹ کے فیصلے میں قانونی سقم موجود ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے میں قانونی سقم موجود ہے، وفاقی کابینہ کو تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، جس کے بعد اس پر نظرثانی کی درخواست دائر کی جا سکتی ہے.

اپنے انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  سپریم کورٹ کےفیصلےمیں قانونی سقم موجود ہے، قانونی طورپر اس سقم کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کےتفصیلی فیصلےکاانتظارہے، تفصیلی فیصلہ آنےکےبعدنظرثانی درخواست دائرہوسکتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پارلیمان کوقانون سازی کی ہدایات نہیں دے سکتی۔