Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: فنانشل کرائم پر کانفرنس کا انعقاد

شائع 14 دسمبر 2019 01:56pm

ملکی مالیاتی نظام میں شفافیت یقینی بنانے اور منی لانڈرنگ سمیت مختلف مالیاتی جرائم کی روک تھام کیلئے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد اور ان سے آگاہی کیلئے کراچی کے مقامی ہوٹل میں دوسری فنانشل کرائم کانفرنس منعقد ہوئی۔

ڈیل کانفرنسز اور اے ایف فرگوسن کے اشتراک سے منعقد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ مالیاتی نظام کوعالمی معیارات کے مطابق ڈھالنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ جس کے جلد مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

کانفرنس میں بینکوں کے اعلی حکام ، منی مارکیٹ، کیپٹل مارکیٹ ، بلین مارکیٹ اور ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں سمیت ریگولیٹرز نے بھی شرکت کی، اور ایف اے ٹی ایف سفارشات پراب تک کی کاوشوں کو سراہا۔

کانفرنس میں غیرملکی مندوبین نے وڈیولنک کے ذریعے خطاب کیا، جبکہ مختلف اسٹیک ہولڈرز پرمشتمل پینلز میں بحث ومباحثے کے سیشن بھی جاری رہے۔