Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

صوابی: 16ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2019 02:19pm

خیبرپختونخوامیں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا۔ضلع صوابی میں 16ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

  خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والی 16ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

بچی کو تین مرتبہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تھے مگر بچی کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے گئے تھے۔

رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیوکیسز کی تعداد 73ہوگئی جس میں سب سے زیادہ بنوں ڈویژن سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 101ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کی خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے چیف سیکرٹری کی نگرانی میں 16دسمبر سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔