العزیزیہ ریفرنس میں سزا، نواز شریف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی گئی۔
نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل ، نیب مقدمات میں گرفتار سیاسی رہنماوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جائےگی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرارآفس نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی۔
پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمرتعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت سولہ دسمبرکوہوگی ۔
الیکشن کمیشن کے دوممبران کی تعیناتی کیلئے حکومت کودی گئی مہلت منگل کوختم ہورہی ، جس کی سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ17دسمبرکوکریںگے۔ اسی روزایل این جی ریفرنس میں گرفتارلیگی رہنما مفتاع اسماعیل اور فریال تالپورکی ضمانت پردرخواست کی بھی سماعت ہوگی۔
العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل 18 دسمبرکو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.