احسن اقبال کے گرد نیب کا شکنجہ سخت
احسن اقبال کے گرد نیب کا شکنجہ مزید سخت ہوگیا ہے ۔
نیب راولپنڈی کی ٹیم نے نارروال اسپورٹس سٹی کا دورہ کیا ہے ، مبینہ کرپشن سے متعلق شواہد حاصل کرنے کے ساتھ گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔
اسپورٹس سٹی نارووال میں کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں ، ن لیگی رہنماء نیب کے ریڈارپرہیں ۔
نیب راولپنڈی کی ٹیم اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کیلئے نارووال پہنچ گئی۔
اسپورٹس سٹی کے دورہ میں تعمیرات کے معیارکا جائزہ لیا ، دورہ کے دوران نیب نے منصوبے سے متعلق مختلف گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔
احسن اقبال پراربوں روپے کے اسپورٹس سٹی کی تعمیرسے قومی خزانے کونقصان پہنچانےکا الزام ہے ۔
الزامات پراحسن اقبال نیب راولپنڈی میں پیش ہوکربیان قلمبند کرواچکے ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.