Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
14 Rajab 1446  

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سیڑھیوں پر اوندھے منہ گر پڑے

اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2019 02:06pm

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گنگا گھاٹ پر سیاسی مصروفیات کے دوران سیڑھیوں پر اوندھے منہ گر پڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سیاسی مصروفیات کے دوران سیڑھیاں چڑھ رہے تھے کہ اچانک وہ اپنا توازن کھو بیٹھے اور اوندھے منہ زمین پر گرگئے۔

مودی جیسے ہی لڑکھڑا کر گرے تو ان کے سیکورٹی اہلکار بھی گھبراگئے اور فوراً ان کی جانب لپک کر سہارا دیا جس کے بعد وہ اٹھ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کو سیڑھیوں پر گرنے سے کوئی زخم نہیں آیا اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

مودی کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور مختلف سوشل میڈیا صارفین اس پر منفرد تبصرے دیتے نظر آرہے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ مودی ایسے گرے ہیں جیسے بھارت کی معیشت کو گرایا ہے۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔

https://youtu.be/UT-6Ir_yHPg