Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

وہ مچھلی جو 268 سال سے زندہ ہے

شائع 14 دسمبر 2019 09:47am

کنبرا: آسٹریلوی سائنس دانوں نے ایک ایسی طویل العمر ترین وہیل مچھلی دریافت کرلی ہے جس کی عمر اتنی زیادہ ہے کہ سن کر انسان رشک کرنے لگیں گے۔

میل آن لائن کے مطابق یہ "بو ہیڈ" (Bowhead) نسل کی وہیل مچھلی ہے جس کی عمر 268 سال ہے۔

اس لحاظ سے وہ امریکا سے صرف 25 سال چھوٹی ہے اور ڈھائی صدیوں سے زائد عرصے سے بحر قطب شمالی (Arctic) میں تیر رہی ہے۔

کنبرا میں واقع کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن کے سائنس دانوں کے مطابق یہ وہیل مچھلی ممالیہ جانوروں میں طویل ترین عرصے تک زندہ رہنے والا جانور بن گئی ہے۔ اب تک کسی ممالیہ جانور کے اتنی عمر پانے کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر بنیامین کا کہنا تھا کہ 2007ء میں ایک وہیل مچھلی مردہ حالت میں ملی تھی اور اس کے جسم میں 200 سال قدیم نیزا چبھا ہوا تھا، جو دو صدیاں قبل کسی شکاری نے اس کو مارا اور آخری دم تک اس کے جسم میں پیوست رہا۔

جس کا مطلب تھا کہ اس مچھلی کی عمر بھی 200 سال سے زائد تھی۔ اسی طرح بو ہیڈ قسم کی ایک وہیل مچھلی اس سے قبل دریافت کی جا چکی ہے جس کی عمر 211 سال تھی۔

واضح رہے کہ بو ہیڈ وہیل کی اوسط عمر دنیا میں تمام ممالیہ جانوروں سے زیادہ ہے اور انسانوں سے تو کہیں زیادہ ہے جن کی اوسط عمر آج کے دور میں صرف 38 سال ہے۔