Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں بغاوت ہوگئی، ہنگامے پھوٹ پڑے

شائع 14 دسمبر 2019 07:25am

نئی دہلی: بھارتی صدر رام کوند نے شہریت کے بل پر دستخظ کردیئے۔ مسلم مخالف بل پر بھارت میں بغاوت ہوگئی، نئی دہلی نے قانون نافذ کرنے سے انکار کردیا۔

مغربی بنگال، مشرقی پنجاب، کیرالا، مدھیا پردیش اور دیگر ریاستوں نے بھی متنازع بل کو نافذ کرنے سے انکار لکردیا ہے۔

راہول گاندھی نے بل کو "ریپ ان انڈیا" قرار دے دیا جبکہ جاپانی وزیراعظم اور بنگلادیشی وزیرخارجہ نے دورہ بھارت منسوخ کردیے۔

دوسری جانب امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے "ٹریول الرٹ" جاری کرتے ہوئے شہریوں کو بھارت جانے سے خبردار کردیا ہے۔

جس پر بھارتی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اراکین نے معافی کا مطالبہ کردیا۔ راہول گاندھی نے  معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا مودی شمال مشرق کو جلانے اور معیشت کو تباہ کرنے پر معافی مانگیں۔

بل کے خلاف آسام ، امرتسر، کیرالہ سمیت شمال مشرقی ریاستوں میں مظاہروں نے شدت اختیار کرلی ہے۔ مشتعل مظاہرین نے توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ کیا۔ پولیس سے چھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ادارے نے قانون کو امتیازی قرار دے دیا ہے۔