Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حسان نیازی نے جو بویا ہے وہ ضرور کاٹیں گے'

شائع 14 دسمبر 2019 07:16am
فائل فوٹو

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ قانون کے محافظوں نے قانون کو پاؤں تلے روند ڈالا، کالے کوٹ نے اپنے بازوؤں سے قانون کو چیلنج کیا، قانون نے پھر اپنی طاقت سے انھیں کٹہرے میں لاکھڑا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کیلئے امداد کا اعلان کیا اوراسپتال کا مرمتی کام کروادیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حسان نیازی صرف وزیراعظم کے بھانجے نہیں، حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے ہیں۔ حسان نیازی کا ایف آئی آر میں کوئی ذکر نہیں۔ لیکن اُنہوں نے جو بویا ہے وہ ضرور کاٹیں گے اور جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے رائیونڈ میں چھاپہ مارا ہے، تاہم پولیس انہیں تاحال گرفتار نہ کرسکی۔