Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

 پرامن احتجاج کررہےتھے پولیس نے تشدد کیا، وکلاء

شائع 14 دسمبر 2019 07:09am

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں وکلا نے ضمانت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ پرامن احتجاج کررہے تھے، پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بے بنیاد الزامات کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا، عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے پولیس کونوٹس جاری کرتے ہوئے آج ریکارڈ طلب کر رکھا ہے، دو مختلف مقدمات میں گیارہ ملزمان کی درخواست ضمانت پر آج سماعت ہوگی.

پی آئی سی حملہ کیس میں ملزم طیب رسول، علی رضا، عمر غفار، وقاص علی، فہد سلطان، محمد شہباز اور شہروز شامل ہیں۔ جبکہ پولیس گاڑی کو آگ لگانے کے مقدمہ میں ملزم طیب رسول، علی رضا، اسد سلمان اور رانا مستان شامل ہیں۔