Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلمان مخالف متنازع بلِ، جاپانی وزیراعظم کا دورہِ بھارت منسوخ

شائع 14 دسمبر 2019 03:20am

نئی دہلی: مودی سرکار بھارت کو رسوا کروانے لگی۔ مسلمانوں کو شہریت نہ دینے کے متنازع بل کے خلاف ملک احتجاج کی آگ میں جل رہا ہے تو بنگلہ دیشی وزراء کے بعد جاپان کے وزیر اعظم نے بھی اپنا دورہ بھارت منسوخ کردیا ہے۔

ایک طرف بل پاس ہونے کے بعد سے ملک بھر میں جاری احتجاج میں اب تک 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں تو دوسری طرف پہلے بنگلا دیش کے وزیرخارجہ عبدالمومن اور وزیرداخلہ اسد الزماں نے دورہ بھارت منسوخ کیا، اور اب وزیر اعظم جاپان  شنزو آبے نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

جاپانی وزیر اعظم نے 15 سے 17 دسمبر کو بھارت  جانا تھا اور گواہتی میں مودی سے بھی ملاقات کرنا تھی۔