Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں سے متعلق جرائم کی روک تھام کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ

شائع 14 دسمبر 2019 03:13am

اسلام آباد: حکومت نے بچوں سے متعلق جرائم کی مؤثر روک تھام کے لیے قومی سطح پر نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ کرلیا۔  وزارتِ داخلہ میں نیشنل کرائم ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بچوں کے جنسی استحصال کو پورے معاشرے کے لیے باعث شرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بچوں کے خلاف جنسی جرائم میں خوفناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

وزیراعظم  کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں ان واقعات کی روک تھام کے حوالے سے انتظامی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ "اپنا بچہ" اپلیکیشن تیار کی جا چکی ہے۔  وزیراعظم عمران خان نے پلان کو آئندہ دو ہفتوں میں حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔