Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹرز کا صحتمند ہونے تک نوازشریف کو لندن میں زیر علاج رہنے کا مشورہ

شائع 14 دسمبر 2019 03:07am
  فائل فوٹو

لاہور: لندن میں زیر علاج میاں نوازشریف کی پہلی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی۔ نوازشریف کے وکیل کا کہنا ہے کہ صحتمند ہونے تک ڈاکٹرز نے نوازشریف کو لندن میں زیر علاج رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے نواز شریف کی صحت کے متعلق لندن کے ڈاکٹر کی جانب سے فراہم کی گئی پہلی میڈیکل رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی ہے۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں زیر علاج نواز شریف کے مرض کی ابھی تشخیص ہو رہی ہے، ڈاکٹرز نے صحتمند ہونے تک انہیں انگلینڈ میں زیرعلاج رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کی صحت سے متعلق رپورٹس وقتاً فوقتاً جمع کروانے کا حکم دیا تھا جو عدالتی حکم پر رجسٹرار آفس میں جمع کروا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے مسلسل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔