Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

چائلڈ اداکار جیک برنس 14 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے

شائع 13 دسمبر 2019 05:03pm

 

اسکاٹش چائلڈ اداکار اور بیلے ڈانسر جیک برنس محض 14 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے، ان کا انتقال اتوار یکم دسمبر کو ہوا تھا تاہم یہ خبر بعد میں منظرعام پر آئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیک برنس نے ٹی وی سیریز 'ون آف یو ایس' اور 'اِن پلین سائٹ' میں یادگار کردار نبھائے۔

وہ 2012 میں 'اِلائٹ اکیڈمی آف ڈانس' کا حصہ بنے جو کلاسیکل بیلے ڈانس کالج ہے اور یہ اسکاٹ لینڈ میں گرینوک کے ہوم ٹاؤن میں واقع ہے۔

چائلڈ اداکار کی موت کی تصدیق 9 دسمبر کو 'اِلائٹ اکیڈمی آف ڈانس' کے فیس بک پیج سے کی گئی۔ تاہم ان کی پُراسرار موت کی کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

ڈانس اکیڈمی کی جانب سے پوسٹ میں 14 سالہ جیک برنس کی موت پر شدید غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

 

چائلڈ اداکار کی کچھ یادگار تصاویر ملاحظہ کریں۔

Image result for jack burns child actorImage result for jack burns child actorImage result for jack burns child actor