Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

نہ جعلی تھپڑ کھاتی ہوں اور نہ ہی جعلی تھپڑ مارتی ہوں، سویرا ندیم

شائع 13 دسمبر 2019 04:05pm

ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو' میں عائزہ خان (مہوش) کو تھپڑ رسید کرنے پر سویرا ندیم (ماہم احمد) کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

ان دنوں ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو' کا وہ سین جس میں مہوش کو شہوار احمد کی پہلی اہلیہ ماہم احمد سے تھپڑ پڑا تھا، خوب موضوعِ بحث بنا ہوا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس پر مختلف میمز بنائی جارہی ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکارہ سویرا ندیم کی جانب سے مارا گیا یہ تھپڑ جعلی نہیں بلکہ اصلی تھا۔

جی ہاں اداکارہ سویرا ندیم کے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اداکاری کے دوران جب کوئی جعلی تھپڑ مارتا تھا تو انہیں تاثرات دینا نہیں آتا تھا۔

انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اور کوئی طریقہ نہیں جانتی، میں جعلی تھپڑوں پر بالکل یقین نہیں رکھتی۔

اداکارہ نے کہا کہ نہ میں جعلی تھپڑ مارتی ہوں اور نہ جعلی تھپڑ کھاتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ شہود علوی اور نعمان اعجاز بھی یہ بات جانتے ہیں کہ میں باقاعدہ طور پر تھپڑ مارنے کا کہتی تھی۔

سوارا ندیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب کوئی انہیں جعلی تھپڑ مارتا ہے تو اُن سے تاثرات کا اظہار نہیں کیا جاتا ہے۔ ویڈیو دیکھئے۔