Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام کی تنقید کے بعد حسان نیازی کیخلاف پولیس ایکشن میں آگئی

اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2019 02:58pm

عوام کی کڑی تنقید اور میڈیا کے معاملہ اٹھانے پر پولیس نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مارا ۔ لیکن پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بولنے والا وکیل پہلے ہی فرار ہوگیا ۔ پولیس جس طرح گرفتار کیلئے گئی تھی ۔ ویسے ہی واپس لوٹ آئی۔

پولیس نے حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے اُن کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ۔ لیکن وزیراعظم کے بھانجے پولیس کارروائی سے پہلے ہی نکل لیے اور انڈر گراؤنڈ ہوگئے،پولیس ٹیم جیسے گئی تھی ویسے ہی واپس لوٹ آئی۔

حسان نیازی وکلا کے ایکشن میں تو پیش پیش نظر آئے لیکن ایف آئی آر سے وزیراعظم کے بھانجے کا ذکر بالکل ہی غائب رہا۔

سوشل میڈیا صارفین نے نئے پاکستان میں قانون کے دوہرے معیار پر خوب ہنگامہ مچایا ۔ جس پر حسان نیازی کو ماموں کی طرح یوٹرن لینا پڑ گیا

حسان نے پہلے ٹوئٹ کیا،سب کا الزام وکلا پر دھرا نہیں جاسکتا ساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں لکھا کہ شرم کرو بزدار

تاہم  کچھ دیر بعد ہی یوٹرن لیتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ داغالکھا ،وڈیو کلپ دیکھ کر شرمندگی محسوس کر رہا ہوں، یہ ایک قتل ہے، کاش میں وہاں موجود نہ ہوتا۔

کہنے والے کہتے ہیں ٹویٹ کافی نہیں حسان نیازی پولیس کو ماموں بنانا بند کریں۔ اور خود کو پولیس کے حوالے کریں۔ اگر ریاست مدینہ بنانے کے دعواے دار اپنے بھانجے کو پکڑنے میں ناکام ہیں تو وہ کیسے مظلوموں کو انصاف دیں گے۔