Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز صرف 5 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل ہوسکا

شائع 13 دسمبر 2019 12:07pm

راولپنڈی: خراب گراؤنڈ کنڈیشنز اور کم روشنی پھر آڑے آگئی، راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی کھیل شیڈول سے پہلے ہی ختم کردیا گیا۔

تاریخی ٹیسٹ کے تیسرے روز پورے دن میں صرف 5 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، سری لنکن ٹیم نے پہلی اننگز کے اسکور میں 19 رنز کا اضافہ کیا۔

اب تک 3 دن کے کھیل میں کُل 91 اعشاریہ 5 اوورز کا کھیل ہوسکا ہے جس میں لنکن ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنالئے ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 87 اور پریرا 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے دو دو جبکہ عثمان شنواری اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

تاریخی ٹیسٹ راولپنڈی میں کرانے کے پی سی بی کے فیصلے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا مزہ کرکرا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں کروانا چاہیئے تھا۔