Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

حسان نیازی کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

شائع 13 دسمبر 2019 11:32am
فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کا ایف آئی آر میں ذکر نہیں ہے، اُن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے لیکن اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے، توقع ہے کہ انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

معاون خصوصی نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ حسان نیازی کا تعارف وزیراعظم عمران خان کا بھانجا نہیں بلکہ حفیظ اللہ نیازی کا صاحبزادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے قانون کی گرفت میں آئیں گے اور جو انہوں نے جرم کیا ہے قانون کی طاقت سے اس کے مطابق سزا دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کیا کہا؟ دیکھئے اس ویڈیو میں۔