Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنسی ہراسانی کیس: ہاروی وائن اسٹین ڈھائی کروڑ ڈالر ہرجانہ دیں گے

شائع 12 دسمبر 2019 07:13pm

ہالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین نے اُن درجنوں خواتین سے مبینہ طور پر ڈھائی کروڑ ڈالر میں تصفیہ کرلیا جنہوں نے اُن پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا۔

خواتین کی ایک وکیل نے بدھ کے روز خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ بدنام زمانہ ہالی وڈ پروڈیوسر نے جنسی بدکاری کا الزام لگانے والی درجنوں خواتین سے ڈھائی کروڑ ڈالر (جو تقریباً 3 ارب 87 کروڑ 62 لاکھ 50 ہزار روپے بنتے ہیں) میں صلح کی ہے۔

ہالی وڈ پروڈیوسر نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے والے افراد سے ڈھائی کروڑ ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت نا تو ہاروی کوئی بھی غلط کام قبول کریں گے اور نا ہی کوئی اور جرمانہ ادا کریں گے۔

وائن اسٹین پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والوں میں انجلینا جولی، گوین پالٹرو اور سلمیٰ ہائیک جیسی اداکارؤں کے نام بھی شامل ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی اس کارروائی کا حصہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ہاروی وائن اسٹین وہ نام ہیں جن کے اسکینڈل نے جنسی جرائم کے خلاف #MeToo  تحریک کو جنم دیا۔