پی آئی سی حملہ، وزیراعظم عمران خان ڈٹ گئے
وزیراعظم عمران خان پی آئی سی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ڈٹ گئے۔ وہ کہتے ہیں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ، چیف الیکشن کمشنز اورممبران کی تعیناتی سے متعلق کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ حکومتی کمیٹی کو تمام اختیار دیا گیا ہے ۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، احتساب کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ کور کمیٹی اجلاس میں تنظیم سازی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ مجسٹریٹ کا نظام بحال کرنے کی تجویز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
کور کمیٹی میں اتفاق کیا گیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پی آئی سی لاہور کا واقعہ ملکی تاریخ کا برا ترین واقعہ تھا۔کمیٹی نے پی آئی سی پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ رعایت نہ کرنےاورعدالتوں اور وکلاء تنظیموں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنز اورممبران کی تعیناتی سے متعلق کمیٹی فیصلہ کرے گی۔حکومتی کمیٹی کو تمام اختیار دیا گیا ہے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی کے لیے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کا انتظار کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کور کمیٹی کو ملکی شرح نمو پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت مستحکم ہوچکی ہے۔ حکومت مہنگائی کے خاتمہ پر بھرپور توجہ دے گی۔
Comments are closed on this story.