پی آئی سی حملہ ، ن لیگ کا ہاتھ ہے، فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے سیاسی کارکنوں نے کالا کوٹ پہن کر اکھاڑا بنایا ، واقعے کے پیچھے ن لیگ کا ہاتھ تھا۔ کہتی ہیں حسین اتفاق ہے طبی بنیادوں پر ضمانت لینے والے اسپتال کی بجائے گھروں میں ٹھیک ہوتے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں پی آئی سی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا سیاسی مقاصد کے بغیر وکلاء ڈاکٹرز دست و گریبان نہیں ہوسکتے، اس واقعہ کے پیچھےمسلم لیگ ن کا ہاتھ تھا، شرپسند عناصر کی نشاندہی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کی گئی۔
معاون خصوصی نے آصف زرداری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حسین اتفاق ہے کہ بیمار عدالتوں سے طبی بنیادوں پر ضمانت لے کر اسپتال کی بجائے گھر جاتے ہیں اور جیل سے نکل کر وکٹری کا نشان بناتے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت کور کمیٹی اجلاس میں اختیارات نچلی سطح پر منتقلی کے لئے جلد بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جلد مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
Comments are closed on this story.