Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 62 فیصد اضافہ کردیا

شائع 12 دسمبر 2019 05:44pm
فائل فوٹو

حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 62 فیصد اضافہ کردیا۔ پینشنرز کو اب 5 ہزار 250 روپے کی جگہ 8 ہزار 500 روپے ملیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان  نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ای او بی آئی کے اندر اصلاحات اور بہتری سے پنشن میں اضافہ ہوا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ مدینہ ریاست کی جانب یہ ایک اور قدم ہے، اس اقدام سے ریٹائرمنٹ کے بعد پینشنرز کی سیکورٹی میں مدد ملے گی۔