Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور واقعہ ، وکیل عمر بلوچ کا لائسنس معطل

شائع 12 دسمبر 2019 05:31pm

لاہور واقعہ کے خلاف وکلا کو زبردستی چیف جسٹس کی عدالت سے باہر نکالنے کے معاملے کے بعد  اسلام آباد ہائیکورٹ نے واقعے کو عدالتی کارروائی میں مداخلت قرار دے کر سیکریٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن  کے عمیر بلوچ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عمیربلوچ کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکالت کا لائسنس بھی معطل کردیا گیا۔

 وکلا کو زبردستی عدالت سے باہر نکالنے پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کا بڑا اقدام،سیکریٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن عمیر بلوچ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے عمیر بلوچ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی حد تک لائسنس معطل کردیا۔

   وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کو بھی عدالت نے نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے 19 دسمبر کو عمیر بلوچ سمیت فریقین کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق عمیر بلوچ کا آئندہ سماعت تک وکالت کا لائسنس اسلام آباد ہائی کورٹ کی حد تک معطل کیا گیا ہے ۔

ریمارکس میں کہا گیا کہ عدالتی کارروائی کے دوران عمیر بلوچ نے وکلا کو زبردستی باہر نکالا ،عمیر بلوچ روسٹرم پر آئے ان کا رویہ پیش ورانہ نہیں تھا۔ عمیر بلوچ نے کہا کہ ججز کو ہڑتال روکنے کی بجائے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔