Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں میں تصادم، طالبعلم جاں بحق ،9 زخمی

اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2019 06:01pm

 

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم سے ایک طالبعلم جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے، ایک طالبعلم کی حالت تشویشناک ہے۔

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں دو طلبا گروپوں میں تصادم کے معاملے کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں ، ذرائع کے مطابق   یونیورسٹی میں فئیر بک میلا کا انتظام کیا گیا تھا جس کا آج آخری دن تھا،  میلے میں دو گروپوں میں تلخ کلامی ہوئی، جس سے تصادم ہوگیا،  تصادم سے ابھی تک 09طلبا زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق  زخمیوں میں ایک طالب علم کی حالت انتہائی نازک ہے، جبکہ پولیس کے سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔

تصادم کے دوران  زخمیوں کے نام پمزاسپتال نے جاری کر دیے۔  زخمیوں میں مرتضی احمد، علی نقوی عمار، ضیا شفیق، اسامہ امیر، جمال شامل ہیں۔  زخمیوں میں نعمان زمان، فیصل اقبال، عبدالرحمان اور معراج ملک  بھی شامل ہوگئے۔

دوسری جانب  اسلامک یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے پر ڈی سی اسلام آباد نے ٹویٹ کیا ہے۔ ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ   یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا، ڈی سی اسلام آباد کے مطابق   تصادم میں ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا، ڈی سی اسلام آباد کے مطابق   پولیس اور مجسٹریٹ یونیورسٹی پہنچ گئے، رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا۔

دوسری جانب اسلامک یونیورسٹی طلباء تصادم پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی ردعمل دیا ہے ۔ اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا ہے کہ  ‏اسلامک یونیورسٹی میں اسلامی جمیعت طلبہ کے ایکسپو پر شرپسندوں کا حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ  کارکنان جمعیت صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔