Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیرملکی خاتون نے فاسٹ بولر حسن علی کو ہکا بکا کردیا

شائع 12 دسمبر 2019 05:31pm

فاسٹ بولر حسن علی آج کل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، وہ پاکستان کے سابق مایہ ناز اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے یوٹیوب پروگرام میں غیرملکی خاتون کے سامنے مشکل میں پڑگئے۔

شعیب اختر نے اس غیرملکی خاتون کو حسن علی سے انگلش میں سوال کرنے کا کہا تو اس نے فاسٹ بولر سے ڈانس کے بارے میں سوال کیا۔ حسن نے اس سوال کا جواب تو دے دیا مگر شعیب اختر نے پھر مشکل سوال کرنے کا کہا۔

شعیب اختر کے کہنے پر اس غیرملکی خاتون نے حسن علی سے انگلش میں سوال کیا کہ 'آپ نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران سب سے دلچسپ چیز کیا سیکھی ہے' تو حسن علی نے ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں جواب دیا جسے دیکھ کر خاتون نے اردو میں بولا حسن بھائی اردو میں ہی جواب دے دیں، جس پرحسن ہکا بکا رہ گئے۔

اس دلچسپ انٹرویو کے دوران مزید کیا کیا باتیں ہوئیں؟ پورا انٹرویو ملاحظۃ کریں۔