Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ: بورس جانسن اور جیرمی کوربن نے ووٹ کاسٹ کردیا

اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2019 05:59pm

برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے ۔وزیراعظم بورس جانسن اور لیبرپارٹی کے لیڈر جیرمی کوربن  نےبھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ چار کروڑ ساٹھ لاکھ افراد حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی شہری ریکارڈ تعداد میں پارلیمنٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔حتمی نتیجہ جمعہ کی شام تک آنے کا امکان ہے۔ نتائج سے بریگزٹ کے مستقبل کا بھی فیصلہ ہوگا۔

  برطانیہ میں قبل ازوقت انتخابات   میں چارکروڑ ساٹھ لاکھ افراد حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔دارالعوام کی چھ سو پچاس نشستوں  میں سے  جیت کے لیےکسی بھی سیاسی جماعت کو تین سو چھبیس نشستیں درکار ہیں۔

 الیکشن میں  وزیراعظم بورس جانسن اور اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن مدمقابل ہیں۔

  برطانوی سروے کے مطابق وزیراعظم  بورس جانسن کی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے جیتنےکے امکانات روشن ہیں۔

انتخابات کے نتائج سےبریگزٹ کےمستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

  کنزرویٹو ، لیبر اور لبرل ڈیموکریٹس نے پہلی بارانتخابات کے لئےستر  پاکستانی نژاد برطانوی امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔

  ساجد جاوید، یاسمین قریشی ، ناز شاہ ، خالد محمود ،محمد افضل رحمان چشتی اورثاقب بھٹی اور کئی دیگرشامل ہیں۔ بہت سے  آزاد امیدوار کی حیثیت سے بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔