Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانوی الیکشن ، بریگزٹ کا کردار، پولنگ نتائج کا اعلان جمعے کو ہوگا

شائع 12 دسمبر 2019 03:36pm

برطانیہ میں عام انتخابات جاری ہیں اور پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات تین بجے پولنگ کا وقت اختتام پذیر ہوجائے گا۔ جس کے بعد ایگزٹ پول کا اعلان کیا جائے گا تاہم حتمی نتائج جمعے کے روز ہی اعلان کیے جائیں گے۔

برطانیہ میں پہلی مرتبہ چار سال کے اندر تیسری مرتبہ الیکشن منعقد ہوئے ہیں اور اس میں بریگزٹ کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ۔ خاص طور پر ایسی صورتحال میں جب برطانیہ کی عالمی سطح پر پوزیشن کافی نازک ہے اور اسکا مستقبل بھی ابھی تک بریگزٹ کی وجہ سے ہوا میں معلق ہے۔

پہلے دوہزار سترہ میں سابق برطانوی وزیراعظم تھیراسامے نے بریگزٹ ڈیل میں تین مرتبہ ناکامی کے بعد الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا جو کہ ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا اور پھر انکی جماعت  کنزرویٹو پارٹی عام انتخابات میں اکثریت بھی کھوبیٹھی ۔

اگرچہ کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے پاس بھی بریگزٹ ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کیلئے الیکشن کے سوا چارہ نہیں تھا ، کیونکہ پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہونے کے بعد ہی وہ بریگزٹ کو عملی جامعہ پہنا سکیں گے۔

تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ برطانوی ایوان میں کنزرویٹوو پارٹی اکثریت حاصل کرپاتی ہے تاکہ بریگزٹ پر عمل درآمد کیا جاسکے۔