Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن انتخابی مہم کے دوران فریج میں چھپ گئے

اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2019 04:55pm

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن صحافیوں سے بچنے کیلئے ریفریجریٹر میں چھپ گئے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جب گزشتہ روز پولنگ سے ایک روز قبل اپنی سیاسی مہم کا آغاز کیا تو ایک مقامی چینل کے رپورٹر بورس جانسن سے موقف لینے کیلئے پہنچے ۔

بورس جانسن اس وقت ایک حلقے میں گاڑی میں دودھ سپلائی کرنیوالے کی مدد کررہے تھے اور انکے ہاتھ میں دودھ کی بوتلوں کے کریٹ تھے جب صحافیوں نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا وہ سیاسی ٹاک شو میں اپنا موقف واضح کرنے کیلئے جائیں گے ۔

تو بورس جانسن نے ان صحافیوں کو کہا کہ ایک منٹ میں واپس آکر انکے سوالات کا جواب دینگے

تو بورس جانسن نے اس سوال سے بچنے کیلئے خود کو ایک بڑے انڈسٹریل فریزر میں  داخل ہوگئے تاکہ وہ ان سوالات سے بچ جائیں ۔

اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اور برطانوی شہری بورس جانسن کو رویئے کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں ۔

برطانیہ میں عام شہری آج اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں اور ایسے ووٹرز جوکہ بریگزٹ پر کسی قسم کا فیصلہ نہیں کرسکے ہیں ، ان ووٹرز کی توجہ کیلئے کئی سیاسی رہنما بریگزٹ پر کسی قسم کا ردعمل دینے سے گریزاں ہیں۔