Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوبیس گھنٹوں کے دوران پی آئی اے کا دوسرا طیارہ حادثے سے بچ گیا

شائع 12 دسمبر 2019 02:51pm
فائل فوٹو

کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران قومی ایئر لائن کا دوسرا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔

قومی ائیر لائن کی پرواز  پی اے 320 اسلام آبادسےکراچی کےلئےروانہ ہوئی۔

کراچی میں لینڈنگ سےقبل طیارےکےدائیں پرسےپرندہ ٹکراگیاجس سے طیارے کوشدید نقصان پہنچا۔ پائلٹ نے طیارہ باحفاظت زمین پر اتار لیا مگر طیارے کے ٹائر بسٹ ہوگئے۔

 پی آئی اے ترجمان کےمطابق طیارےکو فوری گراونڈکردیاگیا ہے۔سول ایوی ایشن کی غفلت کے باعث کراچی میں طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا 24 گھنٹے کےدروان یہ دوسرا واقعہ ہے۔

 ائیر پورٹ کے اطراف گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کی وجہ سے پرندے موجود رہتے ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔