Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ : حکومتی افسران پر میڈیا ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی

شائع 12 دسمبر 2019 02:41pm

سندھ حکومت کا کوئی افسر بغیر اجازت میڈیا ٹاک شوز میں شریک نہیں ہوگا۔ نہ ہی میڈیا سے گفتگو کی اجازت ہوگی۔ سائیں سرکار نے حکم نامہ جاری کردیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

 سندھ حکومت کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری کردیا گیا ہے۔

 حکم نامے میں واضح الفاظ میں آئی جی سندھ پولیس صوبائی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سمیت تمام صوبائی محکموں کے سربراہان کو مطلع کیا گیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری افسر ٹاک شو شریک یا میڈیا ٹاک نہیں کرے گا ۔

حکم نامے کے مطابق  سرکاری افسران، سول سرونٹ بغیر اجازت ٹاک شو،  پروگراموں میں حصہ لیتے ہیں۔   افسران مجاز اتھارٹی سے اجات کے بغیر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں ۔

   سرکاری افسران ،سول سرونٹ بغیر اجازت کسی بھی ٹی وی ہروگرام میں شرکت نہ کریں تمام اداروں کے سربراہان ماتحت افسران کو بھی مطلع کریں گے اور خلاف ورزی پر قانون کے تحت سخت کاروائی کی جائے گے۔

  ملزم یوسف ٹھیلے والا کے وزیر اعلٰی سندھ سے متعلق   متنازعہ ویڈیو کے بعد سندھ حکومت نے پولیس کے ایس ایس پیز کیلئے ایسے ہی جاری کئے تھے۔

 ذرائع کا دعوٰی ہے کہ نئے احکامات میں بھی پولیس ہی مرکز نگاہ ہے۔