Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرتارپور راہداری کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری

شائع 12 دسمبر 2019 02:39pm

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کرتارپور راہداری کیلئے تیس کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ سمیت دیگر اہم فیصلوں کی منظوری دیدی ۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ کمیٹی اجلاس کے دوران ٹڈی دل کے حملے سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ نو اضلاع کو کلیر کرالیا گیا ہے،کمیٹی نے چھیالیس کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی اور وزارت تحفظ خوراک سے ملک کے مختلف حصوں میں ٹڈی دل کے حملے اور تدارک کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کی تفیصلات آئندہ اجلاس میں طلب کرلیں۔

کمیٹی نے جی ایچ کیو کی سفارش پر کرتارپور کوریڈور کی سیکیورٹی کیلیے پاکستان رینجرز کے خصوصی ونگز کے قیام کے لیے 30 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں انٹرسٹیٹ گیس سسٹمز لمیٹڈ کیلئے گیس ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے فنڈز کو مزید دو سال جاری رکھنے کی بھی اجازت دیدی گئی۔

اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کی رپورٹ اور خیبر پختونخواہ کے ان علاقوں کو گیس فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی جہاں سے تیل و گیس نکل رہی ہے۔

کمیٹی نے پاکستان سنگل ونڈو بل کی منظوری دیدی گئی جس کے ذریعے ایک ہی جگہ سے درآمد و برآمد اور اس کی ترسیل سے متعلق اجازت نامے حاصل کئے جاسکیں گے۔ اس سے قبل مختلف کاروبار کیلئے بیالیس ادارے منظوری دیتے ہیں۔