Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پاکستان محفوظ ملک ہے، اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ آگاہ کرے'

اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2019 02:50pm

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ آگاہ کرے، ہم کیوں کسی کے پاس یہ کہنے جائیں۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ آگاہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ میں سیاسی لوگ بیٹھے ہیں، ان سے برابری کی بنیاد پربات ہوگی۔ ساتھ پیغام بھی دیا کہ بھارت کرکٹ کے فروغ کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کام ملک کو چلانا ہے وہ کسی ٹیم کو کیوں دعوت دیں۔

انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ کا 2021 اور آسٹریلیا کا دورہ پاکستان 2022 میں شیڈول ہے۔

احسان مانی نے یہ بھی کہا کہ ہم فرسٹ کلاس کرکٹ بہتر بنائے بغیر انٹرنیشنل لیول پر اچھا پرفارم نہیں کرسکتے۔