وہ آدمی جو پورا ہوائی جہاز کھا گیا
ہم سب نے کئی کھانے کے شوقین لوگوں کے بارے میں سُنا ہے۔دنیا میں ایسے کئی لوگ ہیں جو کھانے سے کبھی نہیں کتراتے۔لیکن کیا آپ نے کبھی ایسے شخص کے بارے میں سنا ہےجو غذا کی ہر چیز چھوڑکرباقی سب کھاتا ہے؟
میشیل لوتیتو کا من پسند کھانا ہوائی جہازہے۔ جس طرح کی لوتیتو کی خوراک ہےاسے " مین ایٹ ایوری تھنگ" کہنا غلط نہیں ہوگا۔
فرانس میں رہنے والاچالیس سالہ اس شخص نے اپنی پوری زندگی میں تقریباً 9 ٹن دھاتیں کھائی ہیں۔
لوتیتو بچپن ہی سے " پیکا" نامی مرض میں مبتلا تھے۔ یہ ایک ایسا ذہنی مرض ہے جس میں انسان گندگی، پلاسٹک اور دھاتیں کھانا پسند کرتا ہے۔
لوتیتو کو یہ بیماری نو سال کی عمر سے لاحق تھی۔ وہ بچپن ہی سے ٹیلیوژن اور ریمورٹ کے حصے کھاتےتھے۔ پھر انھوں نے مزید خطرناک چیزیں کھانا شروع کردیں جیسے کیلیں اور شیشے۔ یہ سب کھانے کے بعد ان کو احساس ہوا کے ان کا معدہ یہ سب کھانے کی اجازت دیتا ہے۔ لوتیتو نے اپنی اس عجیب بیماری اور عادت کو اپنا کام بنا لیا۔
وہ دھاتوں کو چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ کرکھانا اور چبانا خوب جانتے تھے۔کئی سالوں تک روزانہ وہ تقریباً دو پاؤنڈ کھاتے تھے۔
2017 میں لوتیتو قدرتی وجوہات کے باعث انتقال کر گئے ۔ لیکن مرنے سے پہلے انھوں نے تابوت کھانے سے بھی گریز نہ کیا۔
لوتیتو نے اپنی زندگی میں جو چیزیں کھائیں وہ مندرجہ ذیل ہیں:
٭ 2 پلنگ
٭ 7 ٹیلیوژن
٭ 6 فانوس
٭18 بائی سائیکل
٭ 15 ٹرالیاں
٭ ایک ہوائی جہاز
Comments are closed on this story.