Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویڈیو: پِچ کے بیچ میں بیٹھے بیٹسمین کو آؤٹ ہی نہیں کیا گیا

اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2019 05:29am

جنوبی افریقا میں کھیلی جارہی مزانسی سپر لیگ کے ایک میچ میں ایسا بھی دیکھنے کو ملا جب سری لنکن باؤلر اسورو اڈانا نے ہاتھ میں گیند ہونے کے باوجود کریز سے باہر موجود بلے بازکوآؤٹ نہیں کیا۔

کرکٹ کوغیریقینی کھیل کہا جاتا ہے، کرکٹ کے میدان پر ایسے واقعے رونما ہوتے رہتے ہیں جو کھلاڑی شائقین کا دل جیت لیتے ہیں۔

یہ واقعہ پارل راکس اورنیلسن منڈیلا بے جائنٹس کے درمیان ہوئے میچ کے دوران سامنے آیا۔

نیلسن منڈیلا بے جائنٹس کی طرف سے بین ڈنک نے 27 رن بناتے ہوئے ٹیم کو اچھی شروعات دلائی، لیکن 9ویں اوور تک ٹیم کے تین وکٹ 62 رنز پر گرگئے تھے۔ اس کے بعد کہن نےاننگ کو سنبھالا اور43 گیندوں پر 58 رنز کی اننگ کھیلی۔

ریان ٹین ڈوایشچ اور مارکومرائس نے بالترتیب 14 اور 21 رن بنائے۔ پارل راکس کے باؤلر اسورواڈانا جب اننگ کا 19 واں اوور کروانے آئے تو کہن اور مرائس کریز پر تھے۔ ٹیم کو 8 گیندوں میں 24 رنز درکار تھے۔ کہن نے اڈانا کی گیند پر تیز شاٹ کھیلا، لیکن گیند دوسرے اینڈ پر کریز چھوڑ کر آگے نکل چکے ان کے ساتھی مرائس کی کوہنی میں لگی اور اسورواڈانا کے ہاتھ میں چلی گئی۔

مرائس ایک پل کے لیے تو کریز پر ہی بیٹھ گئے۔ حالانکہ اس دوران اسورواڈانا کے پاس مرائس کو رن آؤٹ کرنے کا موقع تھا، لیکن انہوں نے کھیل کے جذبے کا احساس کرتے ہوئے ایسا نہیں کیا۔

ویڈیو دیکھیں: