Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لے پالک بیٹی کے ہاتھوں بھارتی موسیقار قتل، لاش کے ٹکڑے ٹکڑے

شائع 12 دسمبر 2019 04:54am

مقامی موسیقار "بینٹ رابیلو" اپنی لے پالک بیٹی کے ہاتھوں قتل کر دیئے گئے، بیٹی نے باپ کو قتل کرنے کے بعد لاش کے متعدد ٹکڑے کیے جنہیں تین سوٹ کیسوں میں ڈال کر دریا میں بہا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مٹھی دریا کے قریب سے ایک سوٹ کیس ملا جس میں 59 سالہ بینٹ کے ہاتھ اور دوسرے جسم کے کٹے ہوئے اعضاء برآمد کیے گئے ہیں۔

ممبئی پولیس کے مطابق یہ دوسرا سوٹ کیس ہے جو مٹھی دریا سے برآمد کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ 2 دسمبر کو بھی ممبئی کے علاقے مہاراشٹرا سے ایک سوٹ کیس بر آمد کیا گیا تھا جس میں سے بینٹ کی ٹانگ، ہاتھ اور جسم کے نازک اعضاء بر آمد ہوئے تھے۔

Image result for Bennett rebello killed by adopted daughter

پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے اس قتل میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے ایک مقتول کی لے پالک 19 سالہ بیٹی جبکہ دوسرا فرد لڑکی کا بوائے فرینڈ ہے جس کی عمر 16 سال ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 19 سالی ملزمہ ریا اور اس کے بوائے فرینڈ نے بینٹ کو 27 نومبر کو اس کے اپارٹمنٹ میں چھری اور بانس کے ڈنڈے سے قتل کیا تھا، بینٹ نے دو شادیاں کی تھیں مگر دونوں میں ناکامی کے سبب وہ اکیلے رہتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بینٹ کو قتل کرنے کے بعد اس کی لے پالک بیٹی اور اس کے بوائے فرینڈ نے بینٹ کے ٹکڑے کیے اور 3 بیگوں میں ڈال کر دریا کے پاس پھینک دیئے۔

ریا نے پولیس کو اپنے بیان میں باپ کو قتل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بینٹ نے اسے جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا کیوں کہ وہ اسے اور اس کے 16 سالہ بوائے فرینڈ کے تعلق کے سخت خلاف تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 3 بیگز میں سے 2 برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ تیسرے بیگ کے لیے مزید تلاش جاری ہے۔