Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی سی حملہ ، وکلاء کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی قرار، ابتدائی رپورٹ

شائع 11 دسمبر 2019 04:39pm

پی آئی سی میں وکلاء کا حملہ سوچی سمجھی منصوبہ بندی قرار دے دیا گیا۔پی آئی سی انتظامیہ نے وکلاء کے تشدد سے متعلق محکمہ صحت کو ابتدائی رپورٹ بھیج دی۔

رپورٹ کے مطابق حملہ سوچی سمجھی منصوبہ بندی سے کیا گیا، پہلے 2خواتین وکیل موبائل سےاسپتال کی وڈیوبنائی، پھر وکلاء نے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی،پارکنگ میں موجود30گاڑیوں کوتباہ کیا،  سیکیورٹی پر بھی تشدد کیا،ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کےلواحقین کوبھی مارا پیٹا گیا۔

پی آئی سی سانحہ کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 12بجےٹیلی فون آپریٹرکو وکلاء کےآنےپرآگاہ کیا گیا،2خواتین وکیل موبائل سےاسپتال کی وڈیوبناتےپائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق 30 منٹ بعدوکلاء پولیس اہلکاروں کودھکےدیکراندرداخل ہوئے، وکلاء میں سے کچھ نےہاتھوں میں اسلحہ تھاما ہواتھا، وکلاء ایمرجنسی کاؤنٹر پرپہنچےاورعملے پرتشدد کردیا۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وکلاء نے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ڈاکٹرصدف،ڈاکٹرفضا،ڈاکٹررحمان پرتشددکرکےموبائل چھین لئے۔ اور مریضوں کےلواحقین کوبھی ہراساں کیا جبکہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرزپرتشدد کیااورشیشے توڑے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وکلاء نےایڈمن بلاک کی مین عمارت  اور سرجیکل آئی سی یوکےبھی شیشے توڑے۔

 رپورٹ کے مطابق وکلاء نےاسپتال میں موجود30گاڑیوں کوتباہ کردیا جبکہ تشدد سے ایک سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا۔