Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک سو سینتیس ارب روپے مالیت کے انویسٹمنٹ بانڈ نیلام

شائع 11 دسمبر 2019 04:21pm
کاروبار

حکومت پاکستان نے  انویسٹمنٹ بانڈ نیلام کیے ہیں ۔حکومت نے   137 ارب روپے مالیت کے انویسٹمنٹ بانڈ نیلام کئے ہیں۔

نیلامی میں 3، 5، اور دس سال کے بانڈ فروخت کئے گئے ہیں،نیلامی میں 3 سال کے 55 ارب مالیت کے بانڈ 11.75کٹ آف ایلڈ پر فروخت کئے گئے۔نیلامی میں 5 سال کے 47 ارب مالیت کے بانڈ 11.19فیصد کٹ آف ایلڈ پر فروخت کئے گئے۔

نیلامی میں 10 سال کے 35 ارب مالیت کے بانڈ 10.99کٹ آف ایلڈ پر فروخت کئے گئے۔نیلامی میں 3 سال کے بانڈ کی کٹ آف ایلڈ  5بییسز پوائنٹس ، 5 سال کی 25 اور 10 سال کی 35 بیسسز پوائنٹس کم ہوئی ہے۔