Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: مسلمانوں کیخلاف متنازعہ سٹیزن شپ بل راجیا سبھا میں پیش

شائع 11 دسمبر 2019 03:24pm

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف شہریت کا متنازعہ بل راجیا سبھا میں منظور ی کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ راجیا سبھا میں یہ بل منظوری کیلئے بی جے پی رہنما اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیش کیا ۔

 اس موقعے پر آسام کے رہنما بسواجت نے بل کیخلاف آواز اٹھانے کی کوشش کی تو چیئرمین سینیٹ نے ان کی آواز دبانے کی کوشش کی لیکن پھر بھی وہ اسکے خلاف آواز اٹھاتے رہے۔

پہلے یہ بل لوک سبھا میں منظور کیا جاچکا ہے، اس بل کے تحت مسلمانوں کے علاوہ تمام تارکین وطن کو بھارت کی شہریت دی جائیگی ۔

دوسری جانب کانگریس رہنما راہول گاندھی نے اس بل کو بھارتی آئین پر حملہ قرار دیا ہے،  انہوں نے شدید الفاظ میں اس  بل کی مذمت کی اور کہا ہے کہ یہ بل بھارت کی بنیاد پر حملہ ہے۔

گزشتہ روز  مسلمان رہنما اسدالدین اویسی نے بھی اس بل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہوں نے تقریر کے دوران اس بل کے مسودے کی کاپی کے بھی ٹکڑے کردیئے تھے۔