لبنان: شدید بارش کے باعث سڑکوں پر کشتیاں چلنا شروع
لبنان میں شدید بارش کے بعد کشتیاں سڑکوں پر چلنا شروع ہوگئی ہیں ، لبنان میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال ہے ، اور دارلحکومت بیروت اور دیگر شہروں میں طوفانی بارش کے باعث گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں اور لوگ سفر کیلئے کشتیاں استعمال کررہے ہیں ۔
شدید بارش کے باعث کئی شہروں کا نظا م زندگی درہم برہم ہے ، حکومت نے فوری طور پر مقامی حکام کو پانی کی نکاسی کی ہدایت کی ہےتاکہ روزمرہ زندگی معمول پر آسکیں ۔
شهد لبنان تسونامي وفياضانات وزلزال مشان هيك عم منشوف هالشي باكتر من منطقة مش لان وزير الاشغال بس بيطلع بيعتذر ومش لان الوزارة والمعنيين ما فاضيين يعملو بنى تحتية متل الخلق بس فاضيين الزفت بالانتخابات يوصل عباب الحمام ولا البلديات تعمل واجباتها ولا شي!#فنيانوس_سوري#لبنان_يغرق pic.twitter.com/VwjGP1Fib1
— 🇱🇧 Rachel Karam 🇱🇧 (@KaramRachel) December 9, 2019
میونسپل حکام سیلابی پانی کے نکاس نہ ہونے پر ایک دوسرے پر الزام لگارہے ہیں کیونکہ نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث پانی سڑکوں پر جمع ہوا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ہر علاقے کا میونسپل افسر اپنے علاقے کے انفراسٹچر کی بحالی کا ذمے دار ہے۔
Comments are closed on this story.