افغانستان : امریکی فوجی اڈے پر حملہ ، خاتون ہلاک، 80 افراد زخمی
افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کے باہر خودکش حملے میں ایک خاتون ہلاک اور اسی سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
نیٹو اور افغان حکام نے دھماکے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ حملے کے بعد طالبان اور اتحادی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا ۔
صوبائی گورنر نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد افغان شہری ہیں ۔
نیٹو حکام نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ یہ حملہ اچانک کیا گیا تھا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ یہاں پر زخمیوں کے علاج کیلئے بیس بنائی جارہی تھی کہ اچانک یہ حملہ کیا گیا۔
یہ امریکا کی وہی فوجی بیس ہے جہاں پر چند روز قبل اچانک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورے پر تھینکس گونگ ڈے پر پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان قطر میں مذاکرات جاری ہیں ، اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد طالبان سے مذاکرات کیلئے قطر میں موجود ہیں ۔
Comments are closed on this story.