Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان کے اثاثے تقریباً ایک ارب روپے تک پہنچ گئے

شائع 11 دسمبر 2019 05:16am
Courtesy: Mahira Khan Instagram

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان مختلف پروجیکٹس میں مصروف رہتی ہیں، آپ کو تجسس ہوتا ہوگا کہ اتنا کام کرکے یہ اداکارہ کتنا کما لیتی ہوں گی؟ تو اس کا جواب ایک خبر رساں ادارے نے سے دیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے "گلف نیوز" نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کے اثاثے 60 لاکھ ڈالر (تقریباً ایک ارب روپے) کے قریب ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق ماہرہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کافی مشہور ہیں، شائقین کی بڑی ان کے ڈراموں کو بہت پسند کرتی ہے۔ وہ پاکستان سمیت بولی ؎ووڈ فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، صرف اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انسٹا گرام پر ان کے مداحوں کی تعداد 52 لاکھ کے قریب ہے جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد تقریباً 22 لاکھ کے قریب ہے۔

عرب خبر ساں ادارے کے مطابق چند عرصہ قبل پاکستانی اداکارہ نے پیرس فیشن ویک میں بھی جلوے بکھیرے تھے، ان کے ریڈ کارپٹ پر جلوؤں کے باعث ہر ان کوئی کا دلدادہ تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ کا تعلق اردو اسپیکنگ گھرانے سے ہے، ان کے اہلخانہ کا تعلق پاکستان کے معاشی حب کراچی سے ہے۔

ماہرہ خان متعدد ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2011ء کے دوران نجی ٹی وی کے ڈرامے سے کیا تھا جبکہ بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی فلم "رئیس" بھی کافی مشہور ہوئی تھی۔