Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

نماز نہ پڑھنے والے پولیس ملازمین کو تبادلے کا حکم

شائع 11 دسمبر 2019 04:57am

بہاول پور: بہاول پور ڈویثرن میں نئے تعینات ہونے والے تہجد گزار اور  صوم و صلوٰۃ کے پابند ریجنل پولیس آفیسر محمد فیاض دیو نے پولیس ملازمین کو سخت حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرملازم اپنے آپ کو پانچوں وقت کانمازی بنائے۔

مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر محمد فیاض نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس آفیسرز نماز نہیں پڑھ سکتے تواپنے اپنے تبادلے کرالیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو میرے اللہ کا نہیں وہ میرا بھی نہ ہے ایسے ملازم یہاں سے چلے جائیں جو میرے رب کی فرمانبرداری نہیں کرسکتے۔

محمد فیاض دیو کے اس حکم کے بعد تمام پولیس ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے۔